پولیس کی ڈیجیٹلائزیشن وقت کی اہم ضرورت ہے ،وزیراعلیٰ بلوچستان

1 222

 پولیس کی ڈیجیٹلائزیشن وقت کی اہم ضرورت ہے ،وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاہے کہ ڈیٹا کمانڈ اینڈ کمیونیکیشن سینٹر جدید پولیسنگ کی جانب اہم قدم ہے۔ پولیس کی ڈیجیٹلائزیشن وقت کی اہم ضرورت ہے اچھی پالیسی، حکمت عملی اور میکینزم کے ذریعے جرائم میں کمی لائی جاسکتی ہے بلوچستان پولیس اب جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے جرائم پیشہ افراد کا سراغ لگائے گی۔ عوام کو پولیس اسٹیشنز میں معیاری سروس ڈیلیوری کے لیے جامع اقدامات کر رہے ہیں۔ موثر اور بہتر اقدامات سے

امن و امان کی صورت حال بہتر ہو گی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے سی سی پی او آفس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس سے قبل وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے سینٹرل پولیس آفس بلوچستان کوئٹہ میں جدید ڈیٹا کمانڈ اینڈ کمیونیکیشن سینٹر کا افتتاح کردیا۔وزیر اعلی نے سمارٹ پولیس سٹیشن، وومن سمارٹ پولیس سٹیشن اور پولیس سیٹلائٹ موبائل خدمت مرکز کا بھی افتتاح کیا۔ تقریب میں صوبائی وزراءظہور احمد بلیدی، میر سلیم احمد کھوسہ، پارلیمانی سیکرٹریز محترمہ بشری رند، مبین خان خلجی، ایم پی اے خلیل جارج، وزیر اعلی کے لائزن اسسٹنٹ پرنس احمد علی بلوچ، چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا اورآئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر رائے سمیت دیگر اعلی حکام ودیگر بھی موجود تھیں

You might also like
1 Comment
  1. […] (ویب ڈیسک )وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاہے کہ بیرونی ایجنڈے پر […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.