لاہور ہائیکورٹ کا رانا ثناء اللہ کیخلاف اہم فیصلہ

1 333

یاد رہے کہ سیشن کورٹ نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران وکلا پر تشدد کے الزام پر رانا ثنااللہ اور پولیس افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔

بعد ازاں پولیس کانسٹیبل محمد اسلم نے سیشن کورٹ کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ سیشن کورٹ نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ فاضل عدالت سیشن کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ، سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا سیشن کورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے کانسٹیبل محمد اسلم کی درخواست پر رانا ثنااللہ، سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کر کے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا۔

You might also like
1 Comment
  1. […] رانا ثناء اللہ اہلخانہ سمیت بیرون ملک فرار […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.