
ترجمان حکومت بلوچستان محترمہ فرح عظیم شاہ کاعامر لیاقت کے ناگہانی انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
کوئٹہ09جون۔ترجمان حکومت بلوچستان محترمہ فرح عظیم شاہ نے رکن قومی اسمبلی،سکالر اور اینکر عامر لیاقت کے ناگہانی انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی سیاسی،سماجی اور علمی خدمات کو سراہا ہے۔انہوں نے سوگوار خاندان اور لواحقین سے اظہار تعزیت کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و استقامت سے برداشت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے ۔