پیرکوہ میں واٹر سپلائی سسٹم کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیاجائےگا ،ایف سی (نارتھ)
کوئٹہ (پ ر)ایف سی بلوچستان (نارتھ)کی ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ میں پانی کے بحران اور ہیضے کی وبا پر قابو پانے کیلئے اقدامات جاری ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ میں پانی کی کمی اور ہیضے کی وبا پر قابو پانے کیلئے گزشتہ روز ایف سی حکام کا مقامی آبادی اور متعلقہ سرکاری محکموں کے حکام کے ساتھ وبا اور پانی کے بحران پر قابو پانے کیلئے ایک اجلاس منعقد ھوا۔ اجلاس میں پانی کے بحران اور ہیضے کی وبا پر قابو پانے کیلئے کمانڈر 12 کور اور آئی جی ایف سی کی ہدایات پر عمل درآمد سے متعلق مختلف پہلوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں طے
پایا کہ عام آبادی کو مفت اور پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے لیے 2 واٹر فلٹریشن سولر پلانٹس کا افتتاح ہنگامی بنیادوں پر کیا جائے گا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، ایس ڈی او پی ایچ ای اور متعلقہ اداروں کے افسران کے علاوہ مقامی عمائدین نے شرکت کی۔ اجلاس میں مختلف مسائل پر پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے طے پایا کہ مقامی لوگوں میں امدادی سامان کی تقسیم کو جلد ہی عمل میں لایا جائے گا اور مقامی وڈیروں، معززین اور نوجوانوں کے ساتھ مل کر مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے جائیں گے۔اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ پیرکوہ میں واٹر سپلائی سسٹم کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیاجائےگا جبکہ 20 بستروں پر مشتمل
ریجنل ہیلتھ سنٹر کی تعمیر جلد مکمل کرکے عملے کی خدمات حاصل کی جائیں گی ۔ علاوہ ازیں، حان نالہ سے پیرکوہ تک پانی کی فراہمی کی فزیبلٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے پتھر نالے پر نئے بور تعمیر کیے جائیں گے۔ پیرکوہ سے تعلق رکھنے والے ایف سی پبلک اسکول کے طلبا کی آمدورفت کے لیے اسکول بسوں کی فراہمی میں تیزی لائی جائے گی اور واٹر سپلائی سسٹم پیرکوہ کی تکمیل تک پیرکوہ کو واٹر بازرز سے پانی کی سپلائی یقینی بنائی جائے گی۔ مقامی افراد نے ایف سی بلوچستان (نارتھ)کی جانب سے بروقت اور چوبیس گھنٹے کرائسز مینجمنٹ کی خدمات کو سراہتے ہوئے فرنٹیئر کوربلوچستان(نارتھ)کی سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔