جامعہ بلو چستا ن میں دو گروپوں میں لڑائی جھگڑے کے باعث دوطلباءزخمی ،جا معہ میں کلا سز معطل
جامعہ بلو چستا ن میں دو گروپوں میں لڑائی جھگڑے کے باعث دوطلباءزخمی ،جا معہ میں کلا سز معطل
کوئٹہ( پ ر) جامعہ بلو چستا ن میں دو گروپوں میں لڑائی جھگڑے کے باعث دوطلباءزخمی ہو گئے،جا معہ میں کلا سوں کو معطل کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو جامعہ بلو چستان میں طلباءتنظیموں کے درمیان جھگڑے ہو گیا جس کے دوران ڈنڈوں اور اینٹوں کے آزادانہ استعمال سے دو طلباءمحمد اسلم ولد مولا داداوراکمل خان ولد جمعہ خان زخمی ہو گئے ،
پو لیس نے زخمیوں فوری طوپر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ جھگڑے کے باعث جامعہ کے اندر صورتحال کشیدہ ہو گئی جبکہ پو لیس اور ایف سی کی بھاری نفری کو بھی طلب کر لیا گیا جس نے دو گروپوں کو منتشر کر نے لئے شیلنگ بھی کی ، جامعہ ذرائع کے مطابق جھگڑے کے باعث کلاسز کو معطل کردیا گیااورطلباءو طالبات کو باحفاظت طریقے پر کلاسز نکالنے کا سلسلہ جاری ہے، مزید کاروائی جا ری ہے ۔