ہربھجن سنگ نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے

2 521

ہربھجن سنگ نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے

بھارتی ٹیم کے سابق اسپنر ہربھجن سنگھ نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دوران پاکستانی مداح سے ملاقات کرکے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے۔بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی جانے والی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دورا ن ہربھجن کی پاکستانی مداح سے ملاقات کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ویڈیو میں اوول کرکٹ گراؤنڈ میں ہربھجن سنگھ کو وہیل چیئر پر بیٹھے

وزیراعظم نے سرکاری ملازمین اور پنشن والوں کیلئے خوشخبری سنادی

اسپیشل مداح سے ملاقات کرتے دیکھا گیا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ہربھجن خود مداح کے پاس آکر گھٹنوں کے بل بیٹھ جاتے ہیں اور ان کے بلے پر آٹوگراف دیتے ہیں۔ویڈیو بنانے والا شخص ہربھجن کو بتارہا ہے کہ بچہ ان کا پاکستانی فین ہے، اس دوران اسی شخص نے لڑکے سے یہ بھی پوچھا کہ آٹوگراف دینے والا کون ہے اس پر لڑکے ہربھجن کو شعیب کا دوست قرار دیا۔ ہربھجن کی ملاقات کے انداز کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خاصا سراہا جارہا ہے ۔

وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجوبلوچستان کے عوام کیلئے وفاق کے سامنے ڈٹ گئے

You might also like
2 Comments
  1. […] ہربھجن سنگ نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے […]

  2. […] ہربھجن سنگ نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.