لاہور میں سورج کے جلوے، درجہ حرارت دوبارہ بڑھنے لگا
لاہور میں سورج کے جلوے، درجہ حرارت دوبارہ بڑھنے لگا
لاہور میں سورج پھر سے آنکھیں دکھانے لگا، درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 27 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق رواں دنوں میں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، شہر میں ہوا کی رفتار 14 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 33 فیصد تک جا پہنچا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں بارش برسنے کے کوئی امکانات نہیں ہیں۔