چمن میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے عوام مشکوک افراد منشیات فروشوں اورڈاکوئوں کی نشاندہی میں مدد کریں
چمن میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے عوام مشکوک افراد منشیات فروشوں اورڈاکوئوں کی نشاندہی میں مدد کریں پولیس عوام کی خامد ہرمشکل وقت میں عوام کیساتھ ہونگے ۔ ڈی پی او شوکت خان مہمند نے پولیس تھانہ میں ایک تقریب کے دوران پریس کلب کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوںنے مزیدکہاکہ چمن ایک سرحدی علاقہ ہے یہاں پر منشیات اوردیگرجرائم کو عوام کی مدد کے بغیرختم نہیں کیاجاسکتاہے عوام کاتعاون لازمی ہے کیونکہ عوام کی نشاندہی پر پولیس فورس بہترانداز اورمتحرک اندازمیں کاروائی کرکے ان کاخاتمہ ممکن بناسکے گے انہوںنے مزیدکہاکہ پولیس اورعوام مل کر جرائم اوردیگر برائیوں کوختم کرسکتے ہیں اورپولیس عوام کی خادم کی طرح ان کی ہرمشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ ہونگی اورشہرمیں امن وامان کو برقرار رکھنا اور منشیات کے اڈوں کے خاتمے کیلئے پلان بنارہے ہیں ٹریفک کی نظام کی بہتری کیلئے شہر کے وسط میں یعنی مال روڈ پر کھڑی مسافر گاڑیوں کیلئے ڈپٹی کمشنر کے ساتھ مل بیٹھ کر مسافرگاڑیوں کیلئے علیحدہ مخصوص اسٹینڈ بنائے جائینگے اورشہرمیں جگہ جگہ نوپارکنگ پرکھڑی گاڑیوں کیلئے پارکنگ بنایاجائے گا انہوںنے مزید کہاکہ شہرکے اندر عوام کے امنگوں کے مطابق تبدیلی لائینگے آخرمیں ترقی پانے والے پولیس اہلکار کو مبارکباد دی اور پولیس آفیسر کو ڈپٹی کمشنر شفقت انورشاہوانی اور ڈی پی او شوکت خان مہمند نے اضافی اسٹار لگایا ۔