شندور میلہ،وزیراعظم عمران خان (آج) مہمان خصوصی ہونگے
اسلام آباد وزیر اعظم عمران خان(آج) شندور اور گلگت و بلتستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے ۔دزیر اعظم دنیا کے بلند ترین میدان میں جاری 3روزہ شندور پولیوفیسٹول کا فائنل میچ دیکھیں گے اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان(آج) منگل کے روز شندور اور گلگت و بلتستان کا ایگ روزہ دورہ کریں گے جبکہ و زیر اعظم شندور میں جاری پولیو فیسٹول کے فائنل میچ میں مہمان خصوصی ہونگے اور میچ بھی دیکھیں گے ۔ وزیر اعظم اپنے دورہ گلگت و بلتستان میں گورنر اور وزیر اعلیٰ گلگت و بلتستان سے ملاقات بھی کریں گے ،وزیر اعظم کابینہ ارکان کے ساتھ میٹنگ بھی کریں گے۔ اجلاس میں وزیر اعظم کو گلگت میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی جائیگی ، وزیر اعظم عمران خان گلگت میں مقامی عمائدین اور پارٹی رہنمائوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔(ص/م ا)