طالبان نے 40سیکیورٹی اہلکار رہا کردیے
شبر گان،افغانستان طالبان نے افغانستان کے شمالی صوبے جاوزجان سے 40سیکیورٹی اہلکاروں کو رہا کردیا ہے،ان میں زیادہ تر پولیس سے تعلق رکھتے ہیں،شمالی علاقے کے فوجی ترجمان عبدالحادی جمال نے بتایا ہے کہ افغان سیکیورٹی فورسز کا یہ دوسرا گروپ ہے،جو گزشتہ ہفتوں میں رہاکیاگیا ہے،ایک ہفتہ قبل بھی طالبان نے 42افغان سیکیورٹی اہلکاروں کو رہا کیا تھا،طالبان انتہاپسندوںنے گزشتہ ہفتے صوبہ جاوزجان کے ضلع کشتیپا پر قبضہ کیا تھا، اور یہاں سے90سیکیورٹی اہلکاروں کو گرفتار کرلیا تھا،ان سیکیورٹی اہلکاروں کی رہائی قطر کے دارالحکومت دوہا میں دو روزہ افغان مذاکرات کے نتیجے میں عمل میں آئی ہے،افغان حکومت نے بھی ایک ماہ قبل900 انتہاپسندوں کی رہائی کا اعلان کیا تھا،جس کا مقصد خیرسگالی کا تاثر دینا تھا،تاکہ امن مذاکرات کامیاب ہوں اور ملک میں قومی یکجہتی کے ذریعے تنازعات ختم کیے جاسکیں۔