یونانی وزیراعظم نے پارلیمانی انتخابات میں شکست تسلیم کرلی

0 205

ایتھنز یونان کے وزیراعظم الیکسز سپراس نے حالیہ پارلیمانی انتخابات میں اپنی پارٹی کی شکست تسلیم کرلی ہے،بیل آئوٹ پروگرام کے بعد یونان میں یہ پہلے پارلیمانی انتخابات تھے،وزیراعظم نے پیر کو وزارت داخلہ کی طرف سے انتخابی نتائج کے بعد اپنی شکست تسلیم کرنے کا اعلان کردیا ہے،انہوں نے ٹیلی ویژن پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ شہریوں کا اپنا انتخاب ہے میں جیتنے والے امیدوار مکسو ٹاکس کا وزیراعظم کے دفتر میں خیرمقدم کروں گا،ہمیں مشکل فیصلوں کی سیاسی قیمت ادا کرنا پڑی ہے۔ڈالے گئے 66.6فیصد ووٹوں میں سے ان کی مخالف جماعت نے 39.6فیصد ووٹ حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ وزیراعظم کی پارٹی کو 31.6فیصد ووٹ حاصل ہوئے۔حکمران جماعت کو اسمبلی میں86 اور ان کی مخالف جماعت نے158نشستیں حاصل کیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.