میری وفات سے متعلق غلط خبریں پھیلائی جارہی ہیں،اللہ کا شکر ہے کہ صحیح وصلامت ہوں,شاہ محمود قریشی

0 208

اسلام آباد(صحافت نیوز ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف بھارتی لابی نے سازش کرتے ہوئے وکی پیڈیا اور سوشل میڈیا پر ان سے متعلق غلط خبریں پھیلادیں۔

میری وفات سے متعلق غلط خبریں پھیلائی جارہی ہیں،اللہ کا شکر ہے کہ صحیح وصلامت ہوں,شاہ محمود قریشی

نیوزی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وکی پیڈیا پر میرے پیج کی پروفائل کو تبدیل کیا گیا ہے، میرے احباب اور فیملی کو پریشان کیا گیا۔
ش
واضح رہے کہ 3 جولائی کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے تھے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل و کرم سے خود کو مضبوط اور توانا محسوس کررہا ہوں، وزارت کے امور گھر سے ہی سر انجام دوں گا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عوام سے دعاؤں کی درخواست کی تھی۔

شاہ محمود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ہلکا سا بخار محسوس کیا تو فوراً خود کو گھر میں الگ کردیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.