جیسی امید کر رہے تھے ویسا پرفارم نہیں کرسکے، بابر اعظم

0 228

کارڈف (ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پہلے ون ڈے میں ہار کے بعد کہا ہے کہ جیسی امید کر رہے تھے ویسا پرفارم نہیں کرسکے۔کارڈف میں انگلینڈ کے ہاتھوں 9 وکٹوں سے شکست کے بعد پوسٹ میچ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ شروع میں انگلینڈ نے اچھی بولنگ کی اور ہمیں پارٹنرشپ کا موقع نہیں دیا۔بابر اعظم نے کہا کہ انگلش ٹی

م میں نئے پلیئرز کی آمد سے کسی خوش فہمی کا شکار نہیں ہوئے تھے۔انہوںنے کہاکہ کچھ پلیئرز تو پہلے انگلینڈ سے کھیلے ہوئے تھے، ان کو دیکھا تھا، چند کھلاڑیوں کو کاؤنٹی میں دیکھا تھا۔انھوں نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ اگلے میچ میں کم بیک کریں۔کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم انگلینڈ کو اب بھی ٹاپ ٹیم سمجھ کر کھیل رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ہر دن ایک جیسا نہیں ہوتا، آج اچھا دن نہیں تھا، امید ہے آئندہ بہتر کریں گے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.