پاکستان کو افغانستان اور خطے کے حوالے سے سنگین خطرات لاحق ہیں، شیری رحمن
اسلام آباد (ویب ڈیسک)چیئرپرسن برائے خارجہ امور کمیٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ پاکستان کو افغانستان اور خطے کے حوالے سے سنگین خطرات لاحق ہیں، کمیٹی میں تعمیری بات ہوگی، جلسہ نہیں ہوگا،غیرجانبداری کی پالیسی کوئی نئی نہیں، 2012 کا جیو اقتصادی اور رابطہ کا منصوبا کھٹائی میں پڑ گیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ خارجہ
امور کمیٹی کی پہلی میٹنگ تھی، پاکستان کو افغانستان اور خطے کے حوالے سے سنگین خطرات لاحق ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پالیسی ایجنڈہ بنانے کے لئے ارکان پارلیمان کی شراکت داری ضروری ہوتی ہے، اجلاس افغانستان انخلا اور خانہ جنگی صورتحال پر تھا۔ انہوںنے کہاکہ کمیٹی میں تعمیری بات ہوگی، جلسہ نہیں ہوگا، 2012 میں طے ہو گیا تھا کہ پاکستان افغان معاملے
میں غیر جانبدار رہے گا، اور امن میں متحرک کردار ادا کریگا۔ انہوںنے کہاکہ غیرجانبداری کی پالیسی کوئی نئی نہیں، 2012 کا جیو اقتصادی اور رابطہ کا منصوبا کھٹائی میں پڑ گیا،پاکستان کو خارجہ امور کے حوالے سے راستے نکالنے ہیں۔شیری رحمان نے کہاکہ اجلاس کی طرح کمیٹی کے تعمیری اجلاس ہوتے رہیں گے۔
[…] آباد (ویب ڈیسک)پاکستان میں کورونا وائرس کی وباء کی چوتھی لہر سر اٹھانے لگی […]