چاغی بازار میں تیز رفتار موٹر سائیکل منچلوں کا راج
چاغی (نامہ نگار )چاغی بازار میں تیز رفتار موٹر سائیکل منچلوں کا راج ۔ چاغی اور گرد ونواح میں تیز رفتار موٹر سائیکل سواروں نے لوگوں کا جینا تک حرام کر دیا ۔چاغی انتظامیہ نوٹس لیں ۔تفصیلات کے مطابق چاغی شہر اور گردونواح میان تیز رفتار موٹر سائیکل سوار منچلے نوجوانوں نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی تیز رفتار موٹر سائیکل سواروں کی وجہ سے حادثات روز کا معمول بن گئی ۔ معصوم بچے و بچیاں اور معمر ترین لوگ بازار آنے سے کترانے لگے ہیں گرشتہ روز تیز چاغی مین بازار میں رفتار موٹر سائیکل سوار کی ٹکر سے ایک معصوم بچی کوئٹہ میں زیر علاج ہیں اور آج تیز رفتار موٹر سائیکل سوار کے ٹکر سے بچی راشدہ بنت میر آحمد قوم رخشانی جاں بحق ہوگیا
ستم ظریفی یہ ہے کہ ان منچلے تیز رفتار موٹر ساہیکل سوار نوجوانوں کو کوئی روک ٹوک نہیں ۔اس لئے منچلے نوجوانوں نے چاغی میں موٹر سائیکل ریس کا رواج جاری رکھا ہوا انتظامیہ بھی منچلے نوجوانوں کے سامنے بے بس نظر آتی ہے عوامی وسماجی حلقوں نے چاغی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ چاغی بازار میں منچلے نوجوانوں کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے بصورت دیگر حادثات کو روکنا نا ممکن بنتا جائے گا