عید الاضحیٰ کے موقع پر گھروں کو جانے والے مسافروں میں نیشنل ہائی وے پر عید گفٹ تقسیم کیے جارہے ہیں

2 332

سکھر(رپورٹ کاشف یامین)
آئی جی موٹر وے اور ڈی آئی جی موٹر وے ساؤتھ زون کے احکامات کے بعد پورے ملک کی طرح سکھر سیکٹرمیں ایس پی موٹر وے سکھر سیکٹر کی زیر نگرانی عید الاضحیٰ کے موقع پر گھروں کو جانے والے مسافروں میں نیشنل ہائی وے پر عید گفٹ تقسیم کیے جارہے ہیں، عید گفٹ تقسیم کرنے کے دوران موٹر وے پولیس کی جانب سے مسافروں کو ٹریفک قوانین پر عمل کرنے اور روڈ حادثات سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر پر آگاہی بھی دی جارہی ہے، نیشنل ہائی وے پر سفر کرنے والے مسافروں کی جان ومال کی حفاظت موٹر وے پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، موٹر وے پولیس روڈ حادثات سے بچاؤ کے لئے اپنی جدوجہد کو مزید تیز کر تے ہوئے حادثات میں انسانی جانوں کا ضیاع ہونے سے بچانے کے لئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے،۔ ایس پی موٹر وے سکھر سیکٹر زاہد نذیر وریاہ۔تفصیلات کے مطابق آئی جی موٹر وے خالد محمود اور ڈی آئی جی موٹر وے ساؤتھ زون فدا حسین مستوئی کے احکامات کے بعد ایس پی موٹر وے سکھر سیکٹر زاہد نذیر وریاہ کی زیر نگرانی نیشنل ہائی وے پر عید الاضحیٰ کے موقع پر گھروں کو جانے والے مسافروں میں عید کے موقع پر تحائف تقسیم کیے جارہے ہیں۔اس موقع پر ایس پی موٹر وے سکھر سیکٹر زاہد نذیر وریاہ نے مسافروں میں عید کے تحائف تقسیم کرتے ہوئے موٹر وے پولیس کی جانب سے شروع کردہ ٹریفک قوانین کی آگاہی مہم کے بارے میں بھی مسافروں کوبتایا۔ایس پی موٹر وے کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں دہشتگردی کے واقعات سے انسانی جانوں کا ضیاع اتنا نہیں ہوتا، جتنا روڈ حادثات کی وجہ سے ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کی کارکردگی کو سراہا جارہا ہے،انہوں نے کہا کہ موٹر وے پولیس کے افسران و جوان ایمانداری و ذمہ داری کے ساتھ اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں۔ جس کی بدولت پاکستان میں بھی روڈ حادثات میں نمایاں کمی دیکھی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر آئی جی موٹر وے اور ڈی آئی جی موٹر وے ساؤتھ زون کی جانب سے جاری احکامات پر عملدرآمد کراتے ہوئے مسافروں کو تحائف پیش کیے جارہے ہیں، اس سے قبل رمضان المبارک میں بھی موٹر وے پولیس نے سکھر سیکٹر کے مختلف بیٹس میں افطار کا سامان بھی تقسیم کیا گیا تھا۔آخر میں انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹر حضرات کے ساتھ ساتھ سفر کرنے والے مسافروں کو بھی چاہیے کہ وہ ٹریفک قوانین کی مکمل آگاہی رکھیں تاکہ کوتاہی برتنے والے ڈرائیور حضرات کو دوران سفر ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کراکر خود سمیت دیگر انسانی جانوں کی حفاظت کی جائے،موٹر وے پولیس کی جانب سے ملنے والے تحائف کے بعد مسافروں نے آئی جی موٹر وے، ڈی آئی جی موٹر وے ساؤتھ زون اور ایس پی موٹر وے سکھر سیکٹر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یہ عزم کیا کہ وہ نہ صرف موٹر وے پولیس کی روڈ حادثات سے بچاؤ کے حوالے سے جاری مہم میں تعاون کریں گے بلکہ کوتاہی برتنے والے ڈرائیور حضرات کے بارے میں موٹر وے پولیس کو ہیلپ لائن 130 کے ذریعے آگاہ بھی کریں گے تاکہ روڈ حادثات میں قیمتی جانوں کو بچایا جاسکے۔واضح رہے کہ موٹر وے پولیس کی جانب سے مسافروں میں نیشنل ہائی وے پر تحائف تقسیم کرنے کا سلسلہ عید الاضحیٰ کے آخری روز تک جاری رہے گا۔

You might also like
2 Comments
  1. intinly says

    Another way to find out if a lot of Cialis is prescribed to men of any age, type, or health condition is to search for the side effects of some of the most popular and commonly used drugs in the Cialis section of the internet and to compare these prices with those of similar medications which have side effects the Cialis medication may have priligy dapoxetine review

  2. brooncort says

    Once ingested, sildenafil lasts up to 4-5 hours tadalafil generic vs cialis

Leave A Reply

Your email address will not be published.