امن و امان پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائیگا،ضیاءلانگو

0 130

کوئٹہ( پ ر) وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاءاللہ لانگو نے قمبرانی روڈ پر موٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر باپ بیٹے کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری داخلہ کو 24 گھنٹے کے اندر ملزمان کو گرفتار کر نے کی ہدایت کر دی۔ وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاءاللہ لانگو نے اپنے جا ری کر دہ ایک بیان میں قمبرانی روڈ پر باپ بیٹے کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مذمت اور افسوس کا اظہارکر تے ہوئے کہا کہ ہائیر انتظامیہ اپنا رویہ ٹھیک کرے پولیس ،لیویز واقعات کی روک تھام کے لئے اقدامات اٹھائےں آئے روز بلوچستان میں خون بہتا نہیں دیکھ سکتا۔انہوں نے سیکرٹری داخلہ کو جا ری مراسلے میں متن میں کہا ہے کہ 24 گھنٹے کے اندر واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاریاں چاہیے واقعہ کے ملوث ملزمان اگر 24 گھنٹے میں گرفتار نہیں ہوئے تو میں کل خود ایکشن لوں گا۔ انہوں نے کہاکہ امن و امان پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گاپولیس اور دیگر اداروں کو سرکار اس لئے تنخواہ دیتی ہے کہ وہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کریںامن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر میں سخت ایکشن لوں گا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.