وفاقی حکومت کا پولی کلینک کو سولر توانائی پر شفٹ کرنے کا فیصلہ

0 35

حکومت کا وفاقی اسپتالوں کو بجلی کے بھاری بلز سے بچانے کے لیئے بڑا اقدام سامنے آیا ہے، پولی کلینک اسپتال کو سولر توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ ہوگیا۔پولی کلینک اسپتال کی اپ گریڈیشن کے لیے 4ارب روپےکا پی سی ون منظورہوگیا۔ ہسپتال سےمنسلک ایم سی ایچ آبپارہ،جی سیون ڈسپنسری اورہاسٹلز بھی سولر توانائی پرمنتقل ہونگے۔
وزیراعظم کےکوآرڈینیٹرڈاکٹر مختاراحمد بھرتھ کا کہنا تھا کہ سرکاری اسپتال سولر پر شفٹ کرنےسےتوانائی کی بچت اور خزانے پربوجھ کم ہوگا،پولی کلینک میں کیتھ لیب بھی بنائینگے،دل کےمریضوں کو سٹنٹگ کی سہولت میسرہوگی،بائیومیڈیکل کی پرانی مشینری تبدیل کرکےنئی مشینری خریدی جائیگی.ڈاکٹرمختار بھرتھ نےکہا کہ عوام کو صحت کی معیاری اورجدید سہولیات فراہمی کیلئےتمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.