دوسو یونٹ تک مفت بجلی دینا ممکن نہیں، وفاقی وزیر توانائی
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ عوام کو 2سو یونٹ تک مفت بجلی دینا ممکن نہیں ہے۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین کے تعاون سے تھر کول کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تھر کول سے تین روپے فی یونٹ بجلی سستی ملے گی اور اس سے 3سو ارب روپے کا فائدہ ہوگا۔پروگرام کے دوران اویس لغاری کو وزیراعلیٰ
پنجاب مریم نواز کے الیکشن مہم کے دوران 2سو یونٹ تک بجلی مفت دیے جانے کے وعدے یاد دلائے گئے۔اس کے جواب میں وزیر توانائی بولے کہ اگر 2سو یونٹ تک والے ڈیڑھ کروڑ صارفین کو دن رات استعمال ہونے والے سولر سسٹم دے دئے جائیں اور ان کے بجلی کے کنکشن کاٹ دیے جائیں تو پھر یہ ممکن ہوسکتا ہے۔اس موقع پر انہوں نے آئندہ سال جنوری میں بجلی سستی ہونے کی نوید بھی سنادی۔