صوبائی حکومت نے زمینداروں کے درینہ مسائل کے حل کے لئے عملی اقدامات کیے ہیں،سرفراز بگٹی
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے زمیندار ایکشن کمیٹی کے نمائندہ وفد کی ملاقات
ملاقات میں صوبائی وزراء پارلیمانی سیکرٹریز اور چیف سیکرٹری بلوچستان سمیت سیکرٹری توانائی اور سیکرٹری زراعت کی بھی شرکت ۔
وفد نے بلوچستان کے زرعی ٹیوب ویلوں کی شمسی توانائی پر منتقلی کے منصوبے کی کامیابی پر وزیراعلیٰ بلوچستان اور اراکین کابینہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔
صوبائی حکومت نے زمینداروں کے درینہ مسائل کے حل کے لئے عملی اقدامات کیے ہیں ۔ وزیراعلیٰ ۔
ہماری کوشش ہے کہ ایک ماہ میں اس منصوبے پر کام مکمل کر لیا جائے۔ وزیراعلیٰ
جب تک اس منصوبے پر مکمل عمل درآمد ہوتا ہے اس وقت تک زمینداروں کو 6 گھنٹے بجلی کی سپلائی یقینی بنائی جائے گی وزیراعلیٰ ۔
اس منصوبے پر عملدرآمد کے لیے زمینداروں کے ساتھ ملکر مشترکہ لائحہ عمل بنائینگے ۔ وزیراعلیٰ
زمینداروں کے تعاون سے مصدقہ ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنا ہے۔ وزیراعلیٰ
غیر قانونی کنیکشنز کے مکمل خاتمے کے لیے قانون سازی بھی کی جائے ۔ وزیراعلیٰ
یہ اب ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس اہم منصوبے پر مکمل عمل درآمد کروائیں ۔ وزیراعلیٰ
بلوچستان میں اس اہم منصوبے پر پیشرفت اور عملدرآمد ایک تاریخی اقدام ہے۔ زمیندار ایکشن کمیٹی ۔
وزیراعلیٰ اور انکی ٹیم نے تمام سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر صوبے کے وسیع تر مفاد میں اہم فیصلہ کیا۔ زمیندار ایکشن کمیٹی ۔
ملاقات میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی منصوبے پر عملدرآمد سے متعلق انکے بھرپور اور متحرک کردار کو بھی سراہا گیا ۔