عامر جمال انگلش کاؤنٹی کھیلنے کے دوران انجری کا شکار

0 104

عامر جمال انگلش کاؤنٹی کھیلنے کے دوران انجری کا شکار

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عامر جمال انگلش کاؤنٹی میں واروکشائر کے لیے کھیلنے کے دوران انجری کا شکار ہوگئے۔واروکشائرکاؤنٹی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ عامر جمال کو کمر کی تکلیف ہوئی ہے، اس لیے وہ اگلے میچز کے لیے دستیاب نہیں ہونگے۔

 

بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ عامر جمال بھرپور محنت کے باوجود بولنگ کرانے میں ناکام رہے ہیں، کیونکہ ان کو جسم میں تکلیف کا سامنا ہے۔دوسری جانب عامر جمال نے کہا ہے کہ مجھے پہلی مرتبہ اس انجری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، اب مکمل فٹ ہونے پر میرا فوکس ہے۔واروکشائرکاؤنٹی کے مطابق عامر جمال سے معاہدہ 19 جولائی تک تھا، تاہم ری ہیب پلان کے مطابق اب وہ معاہدے تک فٹ نہیں ہوسکتے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.