عمران خان اپنے دور میں فون ٹیپنگ کے فوائد بیان کرتے تھے، آج مخالفت کیوں؟ خواجہ آصف

0 17

عمران خان اپنے دور میں فون ٹیپنگ کے فوائد بیان کرتے تھے، آج مخالفت کیوں؟ خواجہ آصف

وزیر دفاع نے کہا ہے کہ جو لوگ کل تک فون ٹیپنگ کی تعریفیں کررہے تھے آج مخالفت کررہے ہیں، عمران خان اپنے دور حکومت میں تو اس کے فوائد بیان کررہے تھے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ امریکا اور برطانیہ میں بھی فون ٹیپنگ کی جاتی ہے، عمر ایوب ماضی کی باتیں کیوں بھول جاتے ہیں۔خواجہ آصف نے کہاکہ ہم ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ چاہتے ہیں اور ون پوائنٹ ایجنڈے پر اے پی سی بلائی ہے تاکہ تمام امور طے کر لیے جائیں۔
وزیر دفاع نے کہاکہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ نے میٹنگ میں آپریشن کی حمایت کی جبکہ باہر آکر کوئی اور بات کی۔ ہم دہشتگردوں کے ساتھ لڑنا چاہتے ہیں یہ کہتے ہیں آپریشن نہ کرو۔انہوں نے کہاکہ سیاستدان کم از کم دہشتگردی کے مسئلے پر تو اکٹھے ہوں، کب تک مائیں اپنے جوان بیٹوں کو قربان کرتی رہیں گی۔وزیر دفاع نے کہاکہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کی فائل ابھی بھی ٹیبل پر ہے، لیکن ہم نے جب جب ان کو مذاکرات کی آفر کی انہوں نے مسترد کردی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.