سابق کرکٹر گوتم گمبھیر بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

0 25

بھارت کے سابق ٹیسٹ کرکٹر گوتم گمبھیر کو راہول ڈریوڈ کی جگہ بھارتی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ نے گوتم گھمبیر کی ہیڈ کوچ تعیناتی کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ سابق ٹیسٹ کرکٹر کو بطور ہیڈ کوچ خوش آمدید کہتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ گوتم گمبھیر کا انتخاب درست ثابت ہوگا اور میں پراعتماد ہوں کیونکہ یہ کرکٹ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں،

 

اور انڈین کرکٹ ٹیم کے حوالے سے ان کا ایک ویژن بھی ہے۔جے شاہ نے کہاکہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی طرف سے نئے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کا بھرپور ساتھ دیا جائے گا۔واضح رہے کہ راہول ڈریوڈ کا بحیثیت کوچ بھارتی کرکٹ ٹیم کے ساتھ سفر ٹی20 ورلڈ کپ جیتنے کے ساتھ ہی ختم ہوگیا ہے۔ٹیرٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کے بعد جہاں کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا وہیں کوچ راہول ڈریوڈ نے بھی عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ اور اب ان کی جگہ نئی تعیناتی کردی گئی ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.