بانی پی ٹی آئی جلد رہا ہو نگے، زرتاج گل

0 18

بانی پی ٹی آئی جلد رہا ہو نگے، زرتاج گل

سنی اتحاد کونسل کی مرکزی رہنما و پارلیمانی لیڈر زرتاج گل نے کہا ہے بانی پی ٹی آئی جلد رہا ہوں گے۔ انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب اقوام عالم کی جانب سے بھی کہا جا رہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کریں۔زرتاج گل نے کہا کہ سابق چیئرمین تحریک انصاف کی رہائی کے لیے جلد لاکھوں افراد پارلیمنٹ ہائوس کی طرف آئیں گے۔

 

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اس ملک کی امید کی واحد کرن ہے۔ملک ڈوب رہا ہے اور حکمرانوں کی عیاشیاں ختم نہیں ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس ملک کو بچانا ہے تو پھر سربراہ تحریک انصاف کو رہا کرنا ہوگا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.