جے یو آئی کی جانب سے بڑہتی ہوئی بدامنی اور پولیس زیادتیوں کے خلاف زبردست مظاہرہ
جیکب آباد (ویب ڈیسک) جے یو آئی کی جانب سے بڑہتی ہوئی بدامنی اور پولیس زیادتیوں کے خلاف زبردست مظاہرہ ، پریس کلب کے سامنے دھرنا. نعرےتفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے بڑہتی ہوئی بدامنی اور پولیس زیادتیوں کے خلاف ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ جے یو آئی کے رہنماؤں میر حسن برڑو. مولانا تاج محمد بھٹی. عبداللہ عباس نوناری. قاری
عنایت اللہ مہر، عبدالرزاق بلوچ اور دیگر کی قیادت میں جامع مسجد ٹھل سے نکالا گیا، مظاہرین کے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز تھے جن پر بدامنی ختم کرو ، اسٹریٹ کرائم ختم کرو جیسے نعرے درج تھے . مظاہرین نے شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب کے سامنے دھرنا دیکر روڈ بلاک کردیا، اس موقع پر مقررین نے کہا کہ بڑھتی ہوئی بدامنی اور پولیس زیادتیوں کے باعث عوام کا جینا دوبہر ہوگیا ہے، چوریاں، لوٹ مار اور اسٹریٹ کرائم روزانہ کا معمول بن چکا ہے جب کہ پولیس کرائم روکنے میں ناکام ہوگئی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ امن و امان بحال کیا جائے عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے ورنہ احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا.