بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان کے حلقہ 04 نگر 01 کے انتخابی نتائج کو مسترد کردیا

1 239

بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان کے حلقہ 04 نگر 01 کے انتخابی نتائج کو مسترد کردیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان کے حلقہ 04 نگر 01 کے انتخابی نتائج کو مسترد کردیا۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ پی ٹی آئی نے نگر میں پاکستان پیپلزپارٹی کے خلاف بدترین دھاندلی کی جس کا فائدہ تیسری جماعت کو ہوا، پاکستان پیپلزپارٹی کو روکنے کے لئے تمام سرکاری مشینری کو استعمال کیا گیا۔ انہوںنے

کہاکہ نگر پاکستان پیپلزپارٹی کا گڑھ ہے، منظم دھاندلی سے جیالے امیدوار کو ہرایا گیا۔ انہوںنے کہاکہ گلگت بلتستان میں سب سے زیادہ ووٹ لینے والی پاکستان پیپلزپارٹی کو چند سیٹوں تک محدود کرنے سے حقائق نہیں بدلے جاسکتے،پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی حقیقی آواز ہے،نگر کے عوام کا ووٹ چوری کیا گیا، عوام اپنے ووٹ کے حق پر ڈاکے کو کسی صورت منظور نہیں کریں گے۔

You might also like
1 Comment
  1. […] گلگت بلتستان سکاؤٹس نے 29ویں نیشنل سکی چیمپئن شپ جیت لی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.