حکومت اور بلوچ یکجہتی کمیٹی میں معاملات طے، دھرنا ختم
حکومت اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے درمیان معاملات طے پاگئےاور دھرنا ختم کردیا گیا ہے ، معاہدے کے تمام نکات پر عملدرآمد کیلئے کمیٹی قائم ، مطالبات پر عملدرآمد ہونے پر گوادر دھرنے کے شرکاءآج ریلی کی صورت میں تربت پہنچیں گے،تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں بلوچیکجہتی کمیٹی کے زیراہتمام اٹھائیس جولائی سے جاری دھرنے کے گیارویں روز بلوچ یکجہتی کمیٹی اور حکومت کے درمیان معاملات طے پاگئے ۔