صحافی بلال چترالی کو اسلحے کے زور پر لوٹنے کی مذمت کرتے ہیں،کاشف حیدری
مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صوبائی رہنما کاشف حیدری نے روزنامہ صحافت کے کارکن بلال چترالی کو اسلحے کے زور پر لوٹنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر کو ڈاکووں کے رحم و کرم پر چھوڈ دیا گیا ہے، اسلحے کے زور پر عوام کو لوٹنا معمول بن گیا ہے، پولیس ملزمان کی گرفتاری کیلئے سنجیدہ نہیں ہے، چوری اور ڈکیتی کے واقعات پر قابو نہ پایا گیا تو احتجاج پر مجبور ہونگے، یہ بات انہوں نے گزشتہ روز بات چیت کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ اسلحے کے زور پر چھیننا جھپٹی روز کا معمول بن گیا ہے، ملزمان اسلحے کے زور پر عوام کو لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو بھی جاتے ہیں مگر پولیس کارروائی کے بجائے اطلاعی رپورٹ پر کام چلارہی ہیں جو کہ انتہائی قابل مذمت ہے، انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی کہا ہے کہ کوئٹہ میں کچے کے ڈاکووں کی راج چل رہی ہیں، ایسے وارداتوں کے بعد مقدمات کے اندراج کے باوجود وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جارہی جو کہ پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، مزید انہوں نے کہا کہ ڈاکو سمیت مختلف جرائم پیشہ افراد کی وارداتوں میں آئے دن اضافہ ہورہا ہے مگر پولیس کی جانب سے ملزمان کی عدم گرفتاری لمحہ فکریہ ہیں، انہوں نے آئی جی پولیس و دیگر اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس و دیگر قانون نافذ کرنیوالے ادارے شہر میں ہونیوالے وارداتوں کا نوٹس لیکر ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائے انہوں نے کہا کہ چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں پر قابو نہ پایا گیا تو احتجاج ہر مجبور ہونگے