ہرنائی صوبائی وزیر پی ایچ ای اینڈ واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ
ہرنائی صوبائی وزیر پی ایچ ای اینڈ واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ضلع ہرنائی عوام کے تمام اجتماعی مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے ضلع ہرنائی و زیارت کے عوام جلد تبدیلی محسوس کرینگے بجٹ میں دونوں اضلاع کی عوام کی فلاح و بہبود کے کئی منصوبے شامل ہے جنکے تکمیل سے دونوں اضلاع ترقی کی راہ پرگامزن ہونگے ان خیالات کااظہار انہوں نے پارٹی ضلع ہرنائی کے سید شادی بخاری کے قیادت میں ملنے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ زیارت وہرنائی کی پسماندگی کے ذمہ دار قوم پرست و مذہب پرست جماعتیں جنہوں نے اپنے دوراقتدار میں عوامی مسائل حل کرنے کوئی توجہ نہیں دیاگیا جس کی وجہ سے دونوں اضلاع کے عوام گوناگوں مسائل سے دوچار ہے انہوں نے کہاکہ دونوں اضلاع کی ترقی وخوشحالی کیلئے کوشاں ہے عوام نے جس اعتماد کااظہار کیاہے انہیں ٹھیس نہیں پہنچائے گے عوام نے جس اعتماد کااظہار کیا ہے ان پورا اترنے کی بھرپور کوشش کرینگے عوام سے جھوٹے وعدے نہیں کرینگے انتخابی مہم کے دوران حلقہ انتخاب کے عوام سے جووعدے کئے تھے انہیں عملی جامعہ پہناکرمرحلہ عمل درآمد کررہے ہیں صوبائی وزیرحاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ہماری اولین ترجیحی اپنے عوام کے بنیادی مسائل حل کرنا ہے جس کیلئے دن رات کوشاں ہو انہوں نے کہاکہ بجٹ میں دونوں اضلاع کی ترقی کیلئے اربوں روپے منظور کرائے ہے جن پر بہت جلد ترقی کام کاآغاز ہوجائے گا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ صوبائی حکومت وزیراعلیٰ بلوچستان میرجام کمال خان کی قیادت میں صوبے میں امن وامان کے قیام ، بیروزگاروں کو روزگار کی فراہمی ، صحت ، تعلیم، پینے کے صاف پانی سمیت دیگر عوام کی بنیادی مسائل حل کرنے کیلئے تیزی اقدامات کئے جارہے ہیں اور صوبہ ترقی وخوشحالی کی راہ رواں دواں ہے ۔