پاکستان میں سبسڈیزسے ہمیشہ طاقتور نے ہی فائدہ اٹھایا،وزیراعظم عمران خان

0 152

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ توانائی سے متعلق ماضی میں کبھی بحث و مباحثہ نہیں ہوا جبکہ میری خواہش ہے کہ ملک کے بڑے مسائل پر قومی بحث ہو،اسلام آباد میں پیٹرولیم ڈویژن کے زیر اہتمام گیس کے مسائل پر سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اگر ماضی میں طویل المعیاد پالیسی سازی کا عمل ہوجاتا ہے تو موجودہ ادوار میں صنعتیں مشکلات سے دوچار نہیں ہوتیں

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ‘اگر پائیدار فیصلے اور پالیسی ہوتی تو آج لوگوں پر مہنگی بجلی اور گیس کا بوجھ نہ ڈالتے انہوں نے کہا کہ سردیوں میں گیس کے بحران کے علاوہ کئی مشکلات ہیں اور ملک کو درپیش مسائل کو سامنے رکھ کر بحث و مباحثہ کرنا ہوگا. وزیر اعظم عمران نے کہا کہ ہمیں امید ہے ہم گیس کی پیداوار میں کامیاب ہوں گے اور سبسڈی کا مقصد غریب کو اوپر لانا ہیانہوں نے کہا کہ توانائی کا بحران نہ ہوتا اگر ہم معاملات کو زیر بحث لاتے جبکہ سردیوں میں ہمیں گیس کی کمی اور بحران کا سامنا ہوتا ہے

انہوں نے کہا کہ سبسڈی کا دوسرا مقصد جی ڈی پی کو بڑھانا ہے اور سبسڈی سے ہمیشہ طاقتور نے ہی فائدہ اٹھایا ہے پہلے سوچا ہوتا تو عوام پر مہنگی بجلی کا بوجھ نہ پڑتا وزیر اعظم نے کہا کہ عوام کو معلوم ہوتا ہے کہ ملک کے مسائل کیا ہیں پاکستان میں بے پناہ وسائل ہیں لیکن اس سے پہلے اس بارے میں کسی نے نہیں سوچا. وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ملک میں 27 فیصد شہریوں کو گیس ملتی ہے جبکہ باقی ایل پی جی سلنڈر استعمال کرتے ہیں اور میں بھی ایل پی جی استعمال کرتا ہوں انہوں نے کہا ایل پی جی کی قدر عام گیس کے گھریلو صارفین کے مقابلے میں 4 گنا زیادہ ہے عمران خان نے کہا کہ سبسڈی کے دو مقصد ہوتے ہیں، غریب طبقے کو مالی تعاون فراہم کرنا اور پسماندہ علاقے جہاں زندگی کی بنیادی ضروریات نہ پہنچ سکی ہوں

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.