انسداددہشتگردی عدالت سے رانا ثنا اللہ کی عبوری ضمانت منظور،کل نیب میں طلبی

0 6

لاہور(ویب ڈیسک)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے مریم نواز کی نیب پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی کے مقدمہ میں نامزد مسلم لیگ(ن)پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کی ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض16ستمبر تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے چوہنگ پولیس کو نوٹس جاری کرکے ریکارڈ طلب کر لیا۔رانا ثنا اللہ خان عبوری ضمانت کے لئے انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے اورموقف اپنایا کہ مریم نواز کی نیب پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی کا جھوٹا اور بے بنیادمقدمہ درج کیا گیا۔

استدعاہے کہ عبوری ضمانت منظور کی جائے۔رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ سیف سٹیز کیمرے کی فوٹیج منگوائی جائے۔ عدالت نے کہا ہ جب معاملہ ہمارے پاس آیا تو دیکھیں گے۔عدالت نے رانا ثنا اللہ کی ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کر لی۔علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن)پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں آج (جمعرات)کے روز نیب میں پیش ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے رانا ثنا اللہ سے مختلف جائیدادوں کی خریداری کیلئے ذرائع اور اکاؤنٹس سے متعلق سوالات کئے جائیں گے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.