بلوچستان پولیس نے دہشتگردی کا ڈھنکے کی چھوٹ پر مقابلہ کیا،انسپکٹر جنرل پولیس محسن حسن بٹ

0 199

کوئٹہ(ویب ڈیسک)انسپکٹر جنرل پولیس محسن حسن بٹ نے کہا ہے کہ بلوچستان پولیس نے دہشتگردی کا ڈھنکے کی چھوٹ پر مقابلہ کیا پاک فوج اور سیکورٹی کے دیگراداروں نے ملکر صوبے کو اس راہ پر گامزن کیا جس کی منزل امن واستحکام ہے پولیس اورسیکورٹی اداروں کے اہلکاروں کا خون امن کے آفتاب میں دکھائی دے رہا ہے عبدالرزاق چیمہ کی خدمات نا قابل فراموش ہے آنے والے افسران عبدالرزاق چیمہ کو اپنا رول ماڈل بنائیں گے

ان خیالات کااظہارانہوں نے ایڈیشنل آئی جی پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کے اعزاز میں دیئے گئے الوداعی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے محسن حسن بٹ نے کہا کہ عبدالرزاق چیمہ اپنی سروس بڑے عزت آبرو کے ساتھ مکمل کر کے ریٹائر ہورہے ہیں بلوچستان کے کیلئے ان کی کارکردگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے عبدالرزق چیمہ نے دن رات انتھک محنت بلو چستان کے عوام کیلئے کیا ہے ان کی یہ قربانیاں ناقابل فراموش ہیں بلوچستان پولیس ان پر فخر کرتی ہے جنہوں نے بلوچستان میں بگڑتی ہوئی صورتحال کا جواں مردی کے ساتھ مقابلہ کیا ہے

انہوں نے کہا کہ عبدالرزاق چیمہ نے ڈھنکے کی چھوٹ پر دہشتگردوں کے ساتھ مقابلہ کیا ہے اور کرتے ہیں گے بلوچستان پولیس کی جانب سے عبدالرزق چیمہ کو خراج تحسین پیش کرتاہوں اور آنے والے آفیسران عبدالرزاق چیمہ کو اپنا رول ماڈل بنائیں گے اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی عبدالرزق چیمہ نے کہا ہے کہ میں شکر گزار ہوں مجھے نہیں پتہ میں نے ایسے کام کئے ہیں جب میں بلوچستان آیا یہاں پر دہشتگردی عروج پر تھا میرے ٹیم نے بڑی احسن انداز سے کام کیاپولیس فورس مبین فیاض مرحوم کے نقش قدم پر چل رہے ہیں عزت ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے ہمیں دہشتگردوں کیخلاف کامیابی ٹیم ورک سے ملی ہے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.