دفعہ 144 کی خلاف ورزی شیخ رشید کی سیشن کورٹ میں پیشی
دفعہ 144 کی خلاف ورزی شیخ رشید کی سیشن کورٹ میں پیشی
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ہمیں بھی 7،7 سال جیل بھیجا گیا ،ہماری سیاست آج بھی قائم ہے، یہ ہمیں جیل بھیجیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، جیل ہمارا سسرال ،ہتھکڑی ہمارا زیور اور موت ہماری محبوبہ ہے، موحودہ حکمران کو شکست دے کر عمران خان کو دوبارہ حکومت میں واپس لائیں گے۔
سیشن کورٹ اسلام آباد میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، سابق وزیر داخلہ شیخ رشید سیشن کورٹ اسلام آباد پہنچے۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو معلوم ہی نہیں کہ سیلاب کا پانی کہاں تک جا چکا ہے، خطرہ ہے کہ سیلاب کے پانی کے ساتھ پورا ملک ہی نہ ڈوب جائے۔