غزہ امدادی فلوٹیلا پر تیونس میں ڈرون حملہ
غزہ کے محصور فلسطینیوں کی امداد کے لیے روانہ ہونے والے صمود فلوٹیلا پر ڈرون حملہ کیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حملہ تیونس کے قریب فلوٹیلا کی مرکزی کشتی پر ہوا، جس سے کشتی میں آگ بھڑک اٹھی۔
فریڈم فلوٹیلا کولیشن اور گلوبل صمود فلوٹیلا تنظیم نے تصدیق کی ہے کہ مرکزی کشتی میں اسٹیئرنگ کمیٹی کے اراکین اور عملہ موجود تھا، تاہم خوش قسمتی سے تمام مسافر اور عملے کے ارکان محفوظ رہے۔
تنظیم کے مطابق فلوٹیلا میں دنیا بھر سے 350 انسانی حقوق کے کارکن اور رضاکار شامل ہیں جو غزہ کے عوام کے لیے امداد لے جا رہے تھے۔ واقعے کے بعد تنظیم نے حملے کی ویڈیو بھی جاری کر دی۔