بھارتی فوج جعلی قرار،صرف بڑھکیں مارنا جانتی ہے، سابق بھارتی چیف جسٹس
نئی دہلی بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کاٹجو نیبھارتی فوج کوجعلی قرار دیتے ہوئے کہا بھارت اسلحہ سازی کی صلاحیت سے محروم ہے، بھارتی فوج صرف چندہفتوں تک جنگ کرسکتی ہے،رافیل طیاروں پر جشن سمجھ سے بالاتر ہے، اچھی کمان کیلئے اچھے تیر انداز کا ہونا ضروری ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج جج مرکنڈے کاٹجو نے بھارتی فوج پر تنقید کرتے ہوئے کہا رافیل طیاروں پرجشن منانے سے حقیقت نہیں بدلتی، حقیقت یہ ہے کہ بھارتی فوج جعلی ہے۔مرکنڈے اٹجو کا کہنا تھا کہ بھارت اسلحہ سازی کی صلاحیت سے محروم ہے اور بھارتی فوج صرف چندہفتوں تک جنگ کرسکتی ہے۔یاد رہے چند روز قبل بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کاٹجو نے کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں لاواپک رہا ہے، جلد پھٹ جائے گا، پابندیاں اٹھائیں پھردیکھیں کس قسم کا احتجاج ہوتا ہے۔مرکنڈے کاٹجو کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیربھارت کا ویت نام بن جائے گا، بھارت نے خصوصی درجہ ختم کرکے طویل گوریلا جنگ کی بنیاد رکھ دی، خاتمے کا جشن منانے والوں کے لیے یہ جلد ڈرائونا خواب ثابت ہوگا۔
[…] (ویب ڈیسک)نوجوان گلوکار عاصم اظہر کی اپنی دوست اور ماڈل میرب علی کے ساتھ ایک پْرانی تصویر سامنے ا?ئی ہے۔ماضی میں دوستوں […]