حکومت سے خلاصی ہر آدمی کی آرزو بن چکی ہے، فوری الیکشن پاکستان کی ضرورت ہے‘مولانا فضل الرحمن
حکومت سے خلاصی ہر آدمی کی آرزو بن چکی ہے، فوری الیکشن پاکستان کی ضرورت ہے‘مولانا فضل الرحمن
لاہور(ویب ڈیسک) مسلم لےگ (ن) کے صدر شہبازشرےف اور مولانافضل الرحمان نے ملک میں فوری الیکشن کا مطالبہ کردیا۔جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے صدر مولانا فضل الرحمان نے صدر پاکستان مسلم لیگ ن محمد شہباز شریف کے گھر پر ان سے ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال، اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم، مہنگائی اور بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافے پر گفتگو ہوئی۔شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کے
ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آٹے و چینی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، لیکن حکومت غفلت کی نیند سو رہی ہے، پی ڈی ایم سمیت تمام سیاسی جماعتوں کا مطالبہ ہے ملک میں فی الفور شفاف انتخابات کروائے جائیں، ملک کو ترقی کی منزل کی طرف لے جانے کا یہی ایک راستہ ہے، اگرچہ یہ منزل آسان نہیں اور بہت محنت کرنی ہوگی، تب جاکر 2018 سے پہلے کی صورتحال پر آئیں گے، اس منزل کی بنیادی سیڑھی شفاف الیکشن ہے، جس پر میں اور مولانا متفق ہیں، حکومت اور مہنگائی کے خلاف مارچ ہرصورت کرنا ہوگا، حکومت کا محاسبہ کرنا ہوگا، مودی فوج کے وقار کو وہ نقصان نہیں پہنچا سکا، جو عمران خان نے نازک معاملات کو ہینڈل کرکے پہنچایا، یہ انتہائی قابل افسوس ہے
[…] (ویب ڈیسک)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی ترجمان و جمعیت علماء اسلام کے رہنمائ مولانا […]