ہرنائی زلزلہ زدگان کیلئے مسلم باغ بازار میں امدادی کیمپ قائم کی گئی

0 225

گذشتہ شب بلوچستان پشتون بیلٹ کے اکثر علاقوں خاص طور کوئٹہ ، سبی ، ہرنائی، شاہرگ ، پشین ، قلعہ سیف اللہ، چمن ، زیارت ، مسلم باغ اور ژوب سمیت کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس میں ہرنائی شاہرگ سب سے زیادہ متاثر ہوئی۔ تاہم تقریبا 20 سے زیادہ افراد جاں بحق اور 300 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
اس سلسلے میں ہرنائی شارگ زلزلہ متاثرین کےلئے انجمن تاجران کے صدر مسلم باغ محمد عارف خان کاکڑ اور ان کی کمیٹی کے ممبران اور سوشل ورکرز تحریک نوجوانان پاکستان نے تحصیل مسلم باغ میں دو دن کے لیےاور عام عوام کی نگرانی میں امدادی کیمپ لگائی گئی۔

جس کی ابتدا تلاوت کلام پاک سے ہوئی بعد میں انجمن تاجران کے صدر محمد عارف کاکڑ ، مولوی اللہ داد حقمل ، ملک عبدالشکور کاکڑ ، عطاءالرحمان ، ظفراللہ کاکڑ، صدر ضلع قلعہ سیف اللہ گروپ اف جرنلسٹس خیراللہ کاکڑ ، صدر پریس کلب محمداسلم خان محمد اقبال تارن ، صحافی ، محمد ذمان کاکڑ، تاجر نمائندہ محمد نعیم موریزئی ، حاجی محمداکرم قصاب یونین، سعداللہ ناصر شورم یونین ، محمد یعقوب موبائل ایسوشین، محمد نسیم ہوٹل یونین ، امین اللہ ، داد اللہ ٹھیکدارارعزیزاللہ فصیح اللہ حمام یونین نے مختصر بیان فرمائیں ۔
تحصیل مسلم باغ اور ضلع قلعہ سیف اللہ کے تمام غیور عوام ،مخیر حضرات اور اور تمام سیاسی پارٹیوں سے ہمدردانہ التجا کی ہے۔ کہ حسب توفیق جو ہوسکے ہرنائی شہاہرگ کی زلزلہ زدگان کے لیے امداد ، خیرات، زکات اکٹھی کرنے کے لئے لیے کمیٹی سے رابطہ کرے۔
: کمیٹی ممبران:
(1) محمد عارف خان کاکڑ
فون نمبر۔
03013447690
03138908886
خیر اللہ کاکڑ
03138844469
نعیم مورہزئ کاکڑ
03327813614
اسلم سرگڑھ
03108185910
منجانب وطن نیوز ایجنسی مسلم باغ

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.