کرونا وائرس: 5 دنوں میں صرف 248 مثبت کیسز رپورٹ

0 275

اسلام آباد(ویب ڈیسک)نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ پاکستان کے مطابق اکتوبر کے پہلے 5 دنوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد 248 رہی، جب کہ ان پانچ دنوں میں کووِڈ نائنٹین سے ایک موت واقع ہوئی۔
ملک میں کرونا وائرس کے کیسز میں مسلسل کمی کا رجحان برقرار ہے، نہ صرف کیسز کی شرح ایک فی صد سے بھی کم ہو گئی ہے بلکہ اموات کا سلسلہ بھی تھم چکا ہے۔
این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں 54 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، جب کہ ملک بھر میں 10 ہزار 876 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں کیسز کی قومی شرح 0.50 فی صد رہی، 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا سے کسی شخص کا انتقال نہیں ہوا۔

ملک میں کرونا انفیکشن کے تشویش ناک مریضوں کی تعداد میں بھی کمی آ گئی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کی رپورٹ کے مطابق ملک میں اس وقت تشویش ناک مریضوں کی تعداد 54 ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.