عزیز دوست جمیل احمد مشوانی کو شہری ترقیات و دانش مندی کے اس کاروان علم و عمل میں خوش آمدید کہتے ہیں،عبدالمتین اخونزادہ
کوئیٹہ ڈولیپمنٹ محاذ کے کنوینر عبدالمتین اخونزادہ نے کہا کہ وہ اپنے عزیز دوست جمیل احمد مشوانی کو شہری ترقیات و دانش مندی کے اس کاروان علم و عمل میں خوش آمدید کہتے ہیں کیو ڈی ایم کے بڑھتے ہوئے قدم لاکھوں انسانوں کے لئے قابل قدر ہیں البتہ ہمارے نادان دوست اور اسٹیٹس کو کے علمبردار عوامی تحریک و جمہوری مزاحمت سے پریشان حال ہوگئے ہیں کیو ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر جمع ہونے کے لئے تمام محکموں و فیلڈز میں ماہرانہ کمال رکھنے والے دوستوں کے لئے موقع ہیں کہ وہ قدم بڑھانے اور کوئیٹہ کے
لاکھوں انسانوں کی خدمت
اور جان و مال کی حفاظت و عظمت زندگی اور ترقی و خوشحالی کے لئے کردار ادا کریں اور وسائل کے ضیاع روکنے میں مددگار ثابت ہو سکیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے شہر کوئٹہ کے معروف سیاسی و سماجی شخصیت سابقہ چیرمین اور مشوانی گرینڈ جرگہ کے صدر جمیل احمد مشوانی کے اپنے دوستوں سمیت شہر اقتدار کے مفادات و ضروریات کے لئے نئے پیراڈایم میں ترقیاتی اپروچ اختیار کرنے
اور جمہوری مزاحمت کے لئے قائم پلیٹ فارم کوئیٹہ ڈولیپمنٹ محاذ (کیو ڈی ایم)
میں باقاعدہ شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا
شمولیتی تقریب میں بزرگوں اور
نوجوانوں کی بھرپور شرکت و شمولیت رہی اور جمیل احمد مشوانی کے قیادت میں
حاجی نور احمد مشوانی،حاجی ھدایت اللہ مشوانی،گل جانان مشوانی،روزی خان، منظور احمد،گل حمید مشوانی ، محمد انور مشوانی ،رفیع اللہ مشوانی،کفا یت اللہ شاہ ،
شا ہ زمان مشوانی، شاہ ولی، محمد اختر اور شاہ وزیر نے کیو ڈی ایم میں شمولیت کا اعلان کیا گیا
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جمیل احمد مشوانی نے کہا کہ وہ سماجی شعور اور انصاف کے ثمرات حاصل کرنے کے لئے نئے پیراڈایم میں ترقیاتی اپروچ اختیار کرنے اور نئے زمانے کے بدلتے ہوئے رحجانات و ترجیحات کے مطابق پالیسیاں تشکیل دینے میں کامیابیاں حاصل کرنے پر کیو ڈی ایم کے قائد و رضاکاروں کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور بھرپور توانائی و دانش مندی کا رجحان فروغ دینے کے لئے اس قافلے میں شامل ہورہے ہیں تقریب سے
کوئیٹہ ڈولیپمنٹ محاذ کے کنوینرعبدالمتین اخونزادہ اور جمیل احمد مشوانی کے ساتھ
کیو ڈی ایم کے سینئر رہنماؤں سردار حبیب بڑیچ ،
انجنئیر عزیز خان بازئی ، شیر خان خروٹی ایڈووکیٹ ،
ملک لقمان خان بازئی ، سید فضل الرحمان ، عجب خان ناصر ، حاجی موسی خان جمال زئی نے خطاب کیا اور شہریوں کے حقوق و مفادات کے تحفظ کے لئے ہر ممکن جدوجھد و سماجی شعور کی بیداری و دانش مندی کا عزم و استقلال کا مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا اس موقع پر خصوصی طور پر کیو ڈی ایم کے قائدین اور مہمانوں کی تواضع کی گئی،،، ###