چمن میں موجودہ امن وامان کی سنگین اور بدتر صورتحال لمحہ فکریہ ہے، مولانا مفتی محمدقاسم
چمن میں موجودہ امن وامان کی سنگین اور بدتر صورتحال لمحہ فکریہ ہے، مولانا مفتی محمدقاسم
شھیداسلام مولانامحمدحنیف شہیدرح کے جانشین جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی رہنماء مولانا مفتی محمدقاسم نے اپنے آفس میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ چمن میں موجودہ امن وامان کی سنگین اور بدتر صورتحال لمحہ فکریہ ہے چمن کے مختلف گلی کوچوں میں ڈاکو اور راہزن بلاخوف
و خطر دھندناتے پھر رہے ہیں نہ کوئی شریف شہری ان سے محفوظ ہے اور نہ ہی کوئی نمازی ان سے محفوظ ہےجدھر دل چاہے وہی عام شہریوں کو لوٹ لیتے ہیں اور بہت آسانی سے فرار ھونے میں کامیاب بھی ھوجاتے ہیں لیکن انتظامیہ خواب غفلت میں سویاہواہے لیویز ایریا کم ہونے کے باوجود بدامنی کی
صورتحال پیدا ہونا انتظامیہ پر سوالیہ نشان ہے چمن کے انتظامیہ کی غفلت کی بدولت چمن کے شہری آج کل ڈاکوؤں،چوروں راہزنوں کے رحم و کرم پر ہیں بدامنی کی یہ صورتحال صوبائ حکومت اور مقامی انتظامیہ کے لئے کسی چیلنج سے کم نہیں انتظامیہ فی الفور امن امان کے صورتحال کو بہتر بنانے پر توجہ دے انھوں نے کہا کہ چمن باڈرسےکوئٹہ تک لیویزچیک پوسٹوں پرمال بردارسبزی اورفروٹ
گاڑیوں سےبھتہ خوری کابازارگرم کررکھاہے جوکہ ایک سوالیہ نشان ہیں باڈرسےکوئٹہ تک چیک پوسٹوں پربھتہ خوری منافع بخش کاروباربن گیاہےحالانکہ یہ مال بردارگاڑیاں باقاعدہ کسٹم کلیرہوتاہےاس کےباوجودلیویزچیک پوسٹوں پربےجاتنگ کیاجارہاہےاسطرح کےغیرقانونی سرگرمیوں
سےلیویزفورس کےمورال کوداغ لگ جاینگےھمیں بھتہ خور مافیا ں نامنظور ہیں اخرمیں کورکمانڈر بلوستان وزیراعلی بلوچستان صوبائی وزیرداخلہ چیف سیکرٹری بلوچستان کمشنرکوئٹہ ڈویژن سےمطالبہ کرتےہیں کہ نوٹس لیاجائےبھتہ خور مافیا کو کڑی سزا دی جائے۔