اپوزیشن نہیں حکمران این آر او کی بھیک مانگ رہے ہیں:مولاناحافظ حمداللہ
کوئٹہ(ویب ڈیسک)
جمیعت علماءاسلام پاکستان کے مرکزی رہنما سنیٹر حضرت مولاناحافظ حمداللہ نے کہاہے کہ اپوزیشن نہیں حکمران این آر او کی بھیک مانگ رہے ہیں انہیں این آر او کسی صورت نہیں دیں گے قوم کے حق رائے دہی پر ڈاکہ ڈالنے والے رہزن دوسروں کو چور کہہ کر اپنی چوری چھپانے کی کوشش کررہے ہیں حکمران لاکھ اپنا چہرہ چھپائے مگر اب قوم ان کا حقیقی چہرہ دیکھ چکی ہیں
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جی ایٹ مرکز اسلام آباد میں کوئٹہ کیپٹل کیفے ہوٹل کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ ناچ گانے اور ایمپائر کی انگلی سے اقتدار حاصل کرنے والے تاحال ایمپائر کی انگلی پر ناچ رہے ہیں دوسروں کی اشاروں پر چلنے والے گونگے بہرے عوامی مسائل حل نہیں کرسکتے
انہوں نے کہاکہ جمہوریت کی بالادستی اور آئین کی حکمرانی ہی ملکی مسائل سے نجات کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہے مزید تجربات کی بجائے اقتدار قوم کے حقیقی نمائندوں کے سپرد کی جائے اس موقع پر تاجر سول سوسائٹی اور سیاسی کارکنان کثیر تعداد میں موجود تھے دریں اثنا جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما مولاناحافظ حمداللہ نے جمعیت علماءاسلام حلقہ 39 کے سینئر نائب امیر جلیل خان نورزئی صلاح الدین نورزئی کی عیادت کی اور انکی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی