پنجاب حکومت متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کرے،لشکری رئیسانی
کوئٹہ(ویب ڈیسک)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنمانوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے لاہور میں وقاراحمد ایڈووکیٹ کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیرکے روز وقاراحمد ایڈووکیٹ کے قریبی رفقاسے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا ،
اس موقع پر نوابزادہ لشکری رئیسانی نے کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان وقار احمدراجپوت ایڈووکیٹ کے لاہور میں بہیمانہ قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تشویش ظاہرکی کہ کئی دن گزر جانے کے باوجود متاثرہ خاندان کی داد رسی کی گئی ہے نہ ہی انہیں انصاف فراہم کیا گیا ہے ۔
انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب حکومت متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کرنے میں اپنا کردار دادا کرے ۔علاوہ ازیں نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے وقاراحمد ایڈووکیٹ کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہا ر کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ پاک مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبرجمیل عطافرمائے ۔