پاکستان نا قابلِ شکست رہ پاۓ گا؟
تحریر۔حمادرضا
پاکستان کے ہاتھوں اسکاٹ لینڈ کی شکست کے ساتھ ہی کرکٹ کا بخار بھی اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے اب شائقین کرکٹ کو پاکستان اور آسٹریلیا کے میچ کا بے تابی سے انتظار ہے جو پاکستان کی جیت کی صورت میں اس کے لیے آخری مرحلے کی حتمی راہ کا تعین کرے گا اس سے پہلے پاکستان اپنے تمام راؤنڈز میچ جیت کر سیمی فائنل میں پہنچنے والی واحد ٹیم ہے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کے سیمی فائنل جیتنے کے لیے پاکستان کو تگڑی مشقت اور مضبوط حکمت عملی مرتب کرنا پڑے گی آپ اسے فائنل سے قبل فائنل بھی کہہ سکتے ہیں کیوں کہ یہ پاکستان کا اس ٹورنامنٹ میں کھیلا جانے والا اب تک کا مشکل ترین میچ ہو گا بھارت کے مقابلے میں اگر آسٹریلوی باؤلنگ کا موازنہ کیا جاۓ تو وہ اس سے کہیں زیادہ تگڑی نظر آتی ہے مچل اسٹارک ایک ایسے باؤلر ہیں جن کے پاس اچھا پیس اور variation دونوں ہی موجود ہیں اور وہ جب چاہیں خطرناک یارکر مار کر اپوزیشن کو حیران کر سکتے ہیں ان کی ایوریج باؤلنگ اسپیڈ ایک سو پنتالیس کے پی ایچ ہے دوسری طرف ایڈم زیمپا کی بل کھاتی لہراتی گیندیں بھی پاکستانی بلے بازوں کو شدید مشکل میں ڈال سکتی ہیں پاکستان کو ان دو آسٹریلوی باؤلروں سے سخت محتاط رہنے کی ضرورت ہے دوسری طرف اگر پاکستان کے وننگ کمبینیشن کی اگر بات کی جاۓ تو پاکستان کے بہت سے کھلاڑی ابتدائ راؤنڈ کے تمام میچ جیتنے کے باوجود سٹرگل کرتے نظر آ رہے ہیں جن میں فخر زمان حسن علی نمایاں ہیں اپنے آپ کو منوانے کا اس سے بہتر موقع ان دونوں کھلاڑیوں کو دوبارہ نہیں ملنے والا اور دوسری طرف اگر ٹیم کے سنئیر ترین ممبران شعیب ملک اور محمد حفیظ کی بات کی جاۓ تو وہ ابھی تک نمیبیا اور اسکاٹ لینڈ جیسی کمزور ٹیموں کے سامنے ہی اپنی کارکردگی دکھا پاۓ ہیں ان دونوں بلے بازوں کی قابلیت کا اصل امتحان گیارہ نومبر کو ہو گا کہ پاکستان کی قومی ٹیم ان کے تجربے سے کیا حاصل کر پاتی ہے آسٹریلیا کو ہرانے کے لیے شعیب ملک اور محمد حفیظ کو ذمہ داری اٹھانا ہی پڑے گی ورنہ آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کو ہرانا مشکل ہو جاۓ گا پاکستان کو اپنی تمام تر توانائیوں کو بروۓ کار لاتے ہوۓ میدان میں اترنا ہو گا مسلسل پانچ میچوں کی فتح کا نفسیاتی پریشر یقینی طور پر آسٹریلیا کے حواس پر بھی سوار ہو گا جو ان کی کمزوری کے طور پر بھی ابھر سکتا ہے خوش قسمتی سے پاکستان کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن کا تعلق بھی آسٹریلیا سے ہے جو آسٹریلوی ٹیم کی نفسیات کو سمجھتے ہوۓ پاکستان کی بہتر طور پر مدد کر سکتے ہیں اگر پاکستان سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو مات دینے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو پاکستان کے فائنل میں جیتنے کے چانسز مخالف ٹیم کی نسبت پینسٹھ فیصد تک بڑھ جائیں گے۔