ڈاکٹر علامہ اقبال نے پاکستان کا تصور پیش کرکے اپنی شاعری سے برصغیر کے مسلمانوں میں جینے کی ایک نئی آس پیدا کی۔میرفداحکیم رند
نصیر آباد محمد سلیم رند
سماجی شخصیت میر فداحکیم رند نے ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پر ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا
علا مہ اقبال نے پاکستان کا تصور پیش کرکے اپنی شاعری سے برصغیر کے مسلمانوں میں جینے کی ایک نئی آس پیدا کی۔ان کی شا عری مو جودہ دور کے نوجوانوں کے لے مشعل راہ ہے آج کے دن مفکر پاکستان اور شاعر مشرق ڈاکٹر محمد علامہ اقبال کا یوم پیدائش کو یوم اقبال کے طور پر ملک بھر میں منایا جا رہا ہے۔ علامہ اقبال نے مسلمانوں کی الگ مملکت کیلئے اپنے خطبۂ الٰہ آباد میں پورا نقشہ پیش کیا۔یوم اقبال کے موقع پر پورے پاکستان میں تعلیمی اداروں میں تقاریری مقابلے منعقد کیے جاتے ہیں اور ان میں اقبال کے کلام اور ان کی شخصیت پر بحث کی جاتی ہے۔علامہ اقبال ڈے کی مناسبت سے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال نے اپنی شاعری سے مسلمانوں کو بیدار کیا اور اپنے کلام کی مدد سے اس وقت کے مایوس مسلمانوں کو جدوجہد کے لیے ہمت دلائی ڈاکٹرعلامہ محمد اقبال بیسویں صدی کے ایک معروف شاعر، مصنف،قانون دان، سیاستدان، مسلم صوفی اور تحریک پاکستان کی اہم ترین شخصیات میں سے ایک تھے۔ اردو اور فارسی میں شاعری علامہ اقبال کی بنیادی وجہ شہرت ہے میرفداحکیم رند نے کہا مسلمانان ہند کیلئے الگ وطں کا خواب دیکھنے والے اقبال قیام پاکستان سے پہلے ہی چل بسے۔ لیکن ایک عظیم شاعر اور مفکر کے طور پر قوم ہمیشہ ان کی احسان مند رہے گی۔ انہوں نے کہا علامہ اقبال کی شہرت جہاں مسلمانوں کے موجودہ دور میں مصلحانہ کردار کی تھی وہیں قیامِ پاکستان میں ایک ممتاز شخصیت کی تھی کیونکہ انہوں نے اپنے خطبۂ الٰہ آباد میں مسلمانوں کی الگ مملکت کا پورا نقشہ پیش کیا۔
[…] مسلمانوں کی نسل کشی شروع ہوگئی […]