جیکب آباد میں ہیومن رائیٹس کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ لگائی گئی
جیکب آباد (عبدالقیوم جکھرانی)تفصیلات کے مطابق گلوبل وارمنگ کی اثرات کے سبب برساتی سیلاب میں بڑھتی ہوئی بیماریوں کی وجہ ھیومن رائیٹس آرگنائزیشن کی جانب سے ایک روزہ مفت میڈیکل کیمپ جیکب آباد کے علاقے جونگل شہر میں قائم کی گئی، کیمپ میں جے یو آء ضلع جیکب آباد کے امیر اور سینیئر ڈاکٹر اےجی انصاری نے 700 افراد کو چکاس کرکے مفت دوائیاں فراہم کی، کئمپ کے بعد انہوں نے کہا کہ برسات کے بعد ڈینگی،گیسٹرو ملیریا،الرجی اور دیگر بیماریاں پہوٹ پڑی ہیں
اس لیے غریب عوام کے لیے مفت طبی کیمپوں کا انتظام کیا جا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ برسات کے بعد پانی نہ نکالنے اور صفائی نہ ہونے کے سبب ملیریا کے سب سے زیادہ مریض دیکہے گئے اور ہمارے علاقوں میں ڈینگی پہوٹ پڑی ہے جس کے بچائو کے لئے ہر جگہ اینٹی ملیریا اسپرے کرایا جائے اور کہڑے گندے پانی کے نکالنے اور صفائی کے انتظامات کرنے کی ضرورت ہے جیسے عوام موذی مرضوں سے برقت بچاء کرسکیں ورنہ یہ مرض خطرناک ثابت ہوسکتا ہے، یہ کیمپ،سول سوسائٹی اور جے یو آء کے رہنماؤں انجینئر حماداللہ انصاری، مولوی ربنواز پہوڑ، فاروق احمد پہوڑ،حامد میر گولو،سلمان احمد گھنیو، ، امام الدین پہوڑ، بابو خان پہوڑ کی نگرانی میں منعقد کی گئی.