علامہ محمداقبال اپنے کلام اور شاعری کے ذریعے مسلمانوں کو ان کے اسلاف کے رہنماء اصولوں کی پیروی کرنے کی تلقین کی ،جمال شاہ کاکڑ
کوئٹہ (ویبڈیسک)پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے صدر وسابق اسپیکر صوبائی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے کہاہے کہ شاعرمشرق علامہ محمداقبال اپنے کلام اور شاعری کے ذریعے مسلمانوں کو ان کے اسلاف کے رہنماء اصولوں کی پیروی کرنے کی تلقین کی ہے ،نئی نسل کو بھی علامہ اقبال کے فلسفہ خودی کو سمجھنا چاہیے اور اپنی صلاحیتوں کا مکمل ادراک رکھتے ہوئے ملکی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرنا چاہیے علامہ اقبال کی فکر انگیز شاعری نے نہ صرف برصغیر کے مسلمانوں کو خواب غفلت سے بیدار کیابلکہ دیگر ممالک میں رہنے والے مسلمانوں پر بھی اس کا اثر ہواحقیقت تو یہ ہے کہ امت مسلمہ کے اتحاد کیلئے ان کا پیغام آج بھی دعوت عمل اور رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے یوم اقبال کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کیا۔ جمال شاہ کاکڑ نے کہاکہ شاعرِ مشرق، مصورِ پاکستان علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے 9 نومبرکو 1877ء کو پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں پیدا ہوئے تھے انہوں نے عربی اور فلسفے میں تعلیم حاصل کی انہوں نے زمانہ طالب علمی سے ہی اپنی شاعری اورکلام میں مسلمانوں کو جرات اور بہادری کا درس دیا بلکہ انہوں نے ہمیشہ مسلمانوں کو انکے اسلاف کے رہنما اصولوں پر کاربند رہنے اور ان کی مکمل پیروی کرتے ہوئے ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی جانب راغب کیاعلامہ محمداقبال نے 1930میں آل انڈیا مسلم لیگ کے صدر منتخب ہونے کے بعد الہ آباد میں مسلم لیگ کے سالانہ اجلاس کے صدارتی خطبے میں ہندوستان میں علیحدہ مسلم ریاست کا تصور پیش کیا۔ نوجوانوں کو بھی علامہ اقبال کے فلسفہ خودی کو سمجھنا چاہیے اور اپنی صلاحیتوں اور لیاقتوں کا مکمل ادراک رکھتے ہوئے ملکی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرنا چاہیے۔علامہ محمد اقبال نے سب سے پہلے دو قومی نظریے کا تصور پیش کیا اور اپنی شاعری سے اس تاثر کو فروغ دیا کہ مسلمان ایک منفرد حیثیت رکھتے ہیں ان کا طرز زندگی رہن سہن اور مذہبی عبادات برصغیر کی دیگر قوموں سے یکسر مختلف ہیںعلامہ اقبال ہمیشہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے اتحاد، یکجہتی اور ان کی عظمت رفتہ کی بحالی کیلئے بڑے جذبے سے کام کرتے رہے ان کی فکر انگیز شاعری نے نہ صرف برصغیر کے مسلمانوں کو خواب غفلت سے جگایا بلکہ دیگر ممالک میں رہنے والے مسلمانوں پر بھی اس کا اثر ہوا۔
[…] پی پی رہنما نے نوازشریف سے آرمی چیف کے نام پر مشاورت کی مخالفت کر دی […]