مفکر پاکستان ڈاکٹر محمد علامہ اقبال نے امت کے نوجوانوں کو شاہین سے تعبیر دی ہے، ڈاکٹر سیمی بخاری

0 246

لاہور () پاکستان تحریک انصاف کی سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سیمی بخاری نے یوم اقبال کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مفکر پاکستان ڈاکٹر محمد علامہ اقبال نے امت کے نوجوانوں کو شاہین سے تعبیر دی ہے علامہ اقبال نے دو قومی نظریے کے بہت بڑے مبلغ اور عشقِ رسول ؐ کے عظیم علمبردار تھے۔ عشق خاتم النبیین ؐآپ دل میں کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا تھااور آپکی زندگی عشق رسالت کے بھرپور لبریز تھی۔ آپ کی شاعری مسلمانوں کے شاندار ماضی کی ترجمان اور روشن مستقبل کی منزل کا نشان ہے۔ شاعرِ مشرق نے مسلمانان ہند کو آزادی کے لیے کمر بستہ کرنے میں بھر پور کردار ادا کیا آگے بڑھنے کے لئے نوجوان نسل کو علامہ اقبال کے فرمودات پر عمل پیرا ہونا ہوگا
لاہور () پاکستان تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی و جنرل سیکرٹری وومن ونگ سنٹرل پنجاب سعدیہ سہیل نے یوم اقبال کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مفکر پاکستان ڈاکٹر محمد علامہ اقبال بیسویں صدی کے شہرئہ آفاق دانشور، عظیم روحانی شاعر، اعلی درجہ کے مفکر اور بلند پایہ فلسفی ہونے کے ساتھ ساتھ ایک عہد ساز عظیم انسان بھی تھے۔ ایسی زندہ و جاوید ہستیاں صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں۔ ان کا دل ملتِ اسلامیہ کے لیے دھڑکتا تھا۔ انہوں نے تیزی سے پستی میں گرتے عالم اسلام کے تن میں نئی روح پھونکی اور اسے انقلاب کی راہ دکھائی۔علامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں علیحدہ وطن کا خواب دیکھا جو کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں لاکھوں برصغیر کے مسلمانوں کی قربانیوں سے علیحدہ وطن پاکستان مرض وجود میں آیا انہوں نے کہا کہ ۔ جہاں تک ۔ عاشق رسول علامہ اقبال کو اس بات پر کامل ایقان تھا کہ حضرت محمد عربیؐ کی ذاتِ اقدس پر رسالت و نبوت کا سلسلہ ختم ہوگیا ۔ وہ سمجھتے تھے کہ ختم نبوت اسلام کا متفقہ، اساسی اور اہم ترین بنیادی عقیدہ ہے یہ ایک ایسا عقیدہ ہے جو پوری امت مسلمہ کے اتحاد، یکجہتی، وحدت، استحکام اور سالمیت کا آئینہ دار ہے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.