رائٹر پرویز کلیم فلمسٹار میرا کے لئے ڈرامہ سیریل امراؤ جان ادا لکھیں گے
رائٹر پرویز کلیم فلمسٹار میرا کے لئے ڈرامہ سیریل امراؤ جان ادا لکھیں گے۔ڈائریکشن میرا دیں گی۔ رائٹر پرویز کلیم نے گفتگو کرتے بتایا کہ میرا کے ادارے ریڈ لپسٹک کے لئے ڈرامہ سیریل امراؤ جان ادا لکھوں گا۔ میری پوری کوشش ہے کہ ڈرامہ سیریل کی چار اقساط دسمبر تک مکمل کرکے اسے جنوری میں سیٹ پر لے جائیں۔یہ ڈرامہ سیریل 26 اقساط پر مبنی ہوں گی اور اس میں غزلیں بھی شامل ہوں گی۔اداکارہ میرا نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جی ہاں میں اپنے استاد محترم پرویز کلیم صاحب کے کہنے پر امراؤ جان ادا کا کردار کررہی ہوں۔میں ان کی بہت عزت کرتی ہوں اور وہ میرے لئے قابل احترام ہیں۔یہ میرے کیرئیر کا آخری پراجیکٹ ہوگا۔جس کے بعد میں شوبز چھوڑدوں گی۔