ن لیگ ملک کی تعمیر و ترقی اور عوامی خوشحالی یقینی بنائے گی ،جعفرخان مندوخیل

0 174

کوئٹہ ( پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صدر شیخ جعفرخان مندوخیل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نظریہ پاکستان کی روح کے عین مطابق ملک کی تعمیر وترقی اورعوامی خوشحالی یقینی بنائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نصیر اچکزئی کی قیادت میں ملنے والے نوجوانوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان نسل کو جذباتی نعروں کے سحر سے نکل کر ملکی وقومی مفاد میں نظریہ پاکستان کے حقیقی فلسفے کو سمجھتے ہوئے قومی قیادت کا انتخاب کر ناہوگا۔ سابقہ حکمرانوں کے غیر دانشمندانہ سیاسی ومعاشی فیصلے ملک میں سیاسی عدم استحکام اور معاشی ابتری کا باعث بنے۔حقیقت یہ ہے کہ اس وقت ملکی سیاست اور معاشرہ تارتار ہے۔ سیاست میں تلخی اور نفرت عروج پر پہنچی ہوئی ہے۔ معاشرے کو جوڑنے اور تقسیم شدہ سیاست کو مفاہمت کی طرف لے جانے اور ملک کو غیریقینی صورتحال اور معاشی بدحالی کاشکار قوم کو مسائل کے منجدھار سے نکالنے کے لیے مدبرانہ قیادت اورپورے سسٹم میں انقلابی اصلاحات ناگزیر ہیں۔ سلگتے ہوئے مسائل اور سفارتی تنہائی کا شکار ملکی حالات میں مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں محمد نوازشریف کی مدبرانہ قیادت پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی دائمی شاہراہ پر گامزن کرنے کے لیے قابل عمل روڈمیپ دے سکتی ہے جو ملک اور قوم کے روشن مستقبل کی ضمانت ہوگا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.