فریال تالپور کی نااہلی سے متعلق کیس ،الیکشن کمیشن کی دونوں فریقین کو جواب جمع کرانے کی ہدایت

0 189

اسلام آباد الیکشن کمیشن نے رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کی نااہلی سے متعلق کیس میں دونوں فریقین کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے ۔پیر کو قائم مقام چیف الیکشن کمشنر الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں 2 رکنی کمیشن نے سماعت کی ۔ الیکشن کمیشن میں درخواست گزار ارسلان تاج کے وکیل اور فریال تالپور کے وکیل پیش ہوئے ۔ قائمقام چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ آپ جواب کب تک جمع کرائیں گے۔ وکیل درخواستگزار نے کہاکہ عام تعطیلات کے بعد تک کا وقت دینے کی استدعا کی ۔ دور ان سماعت الیکشن کمیشن نے دونوں فریقین کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی ۔ قائمقام چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ آئندہ سماعت میں جواب کے ساتھ دلائل بھی سنے جائیں گے۔ بعد ازاں الیکشن کمیشن نے 14 جنوری تک کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.